اینفیلڈ۔3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال چمپئنز لیگ میں لیور پول نے سوپر اسٹار محمد صلاح کے شاندار دوگولز کی بدولت سالزبرگ کو 4-3 کی شکست سے دوچار کر دیا- سوآریز کے گولز نے بارسلونا کو فتح دلا دی، سوپر سٹار لیونل میسی کامیاب نہ ہو سکے۔ اینفیلڈ میں چیمپئنز لیگ گروپ ای کا بڑا مقابلہ ہوا، لیور پول نے ریڈبْل سالز برگ کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا، 9 ویں منٹ پہلا گول کر دکھایا۔ مایہ ناز محمد صلاح کے دو گولز سے 4-3 کی فتح لیور پول کے نام رہی۔ دوسرے میچ میں بارسلونا کا انٹر میلان سے مقابلہ ہوااور دوسرے ہی منٹ انٹرمیلان کی برتری نے میچ سنسنی خیز بنا دیا۔ دوسرے ہاف میں اسٹار سے لیس ٹیم بارسا کا شاندار واپسی ہوئی اور گول سے اسکور برابر کیا، پھر آخری منٹس میں دوسری مرتبہ بال کو جال میں ڈالا۔ 2-1 کی جیت ٹیم کے نام تو رہی لیکن تجربہ کار لیونل میسی گول کرنے میں ناکام رہے۔