قاہرہ۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لاک ڈاون کے سبب گھروں میں موجود دْنیا کے نامور مسلمان فٹ بالرز نے ماہ رمضان کو خوش آمدید کہا ہے۔ لیورپول کلب سے کھیلنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر مصر کے محمد صلاح نے گھر کو روایتی لالٹین سے سجادیا۔اوزل، اینٹونیو روڈریگز اور زردان شکیری نے بھی رمضان کے حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔دْنیا بھر میں رمضان المبارک کا بابرکت اور مقدس مہینہ شروع ہوگیا ہے لیکن کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون میں موجود جہاں دیگر افراد نے اس ماہ کا استقبال کیا وہیں نامور مسلمان فٹ بالرز نے بھی اپنے اپنے انداز سے کو خوش آمدید کہا۔مصر کے فٹبالر محمد صلاح نے ماہ رمضان کا استقبال گھر کو روایتی انداز میں سجاکر کیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر سجاوٹ کی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔اس کے علاوہ مسلم دنیا کے دیگر فٹبالرز جس میں اوزل، انٹونیو روڈریگز اور زردان شکیر ی بھی شامل ہیں، اْنہوں نے اپنے اپنے انداز سے اس مہینے کو خوش آمدیدکہا اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔