محمد ظہیرالدین صدر قاضی سدی پیٹ مقرر، جناب عامر علی خاں کی نیک تمنائیں

   

سدی پیٹ : 9 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ ضلع کے صدر قاضی کے طور پر محمد ظہیر الدین کی نامزدگی عمل میں آئی۔ اس ضمن میں قاضی محمد ظہیر الدین نے سیاست دفتر پہنچکر جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست سے ملاقات کی۔ عامر علی خاں صاحب نے محمد ظہیر الدین گورنمنٹ صدر قاضی کومبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ قاضی محمد ظہیر الدین کے جدامجد 1936 عیسوی سے قضاۃکے کار وائی انجام دیا کرتے تھے۔ 2012 میں قاضی محمد قدیر الدین کے انتقال کے بعد ان کے پوتے قاضی محمد ظہیر الدین تقرر پائے اور نظام قضاۃ کی کارکردگی انجام دیتے رہے۔ عامتہ المسلمین کو نظام قضاۃ کی کارکردگی کی انجام دہی کیلئے کافی دشواریاں محسوس کی جارہی تھیں اس مناسبت سے مسلمانوں نے متعدد دفعہ حکومت سے گورنمنٹ قاضی کے تقرر کیلئے مطالبات کرتے رہے۔ ریاست تلنگانہ میں جدید اضلاع کی تشکیل کے بعد ضلع سدی پیٹ کیلئے امور قضائت کیلئے صدر قاضی نہ ہونے کی بناء پر مذکورہ قاضی محمد ظہیر الدین نے حکومت تلنگانہ سے رجوع ہوتے ہوئے نامزدگی پیش کی جس پر حکومت تلنگانہ نے ضلعی سطح پر عوامی نمائندگیاں حاصل کرتے ہوئے قاضی محمد ظہیر الدین گورنمنٹ صدر قاضی کی حیثیت سے تقرر پائے۔ قاضی محمد ظہیر الدین پیشہ سے وکیل بھی ہیں۔ اس موقع پر عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست نے امور قضاۃ صحیح طور پر انجام دینے کی اور قضاۃ میں اردو کو فروغ دینے کی تلقین کی۔ عامر علی خان صاحب کے ہمراہ قاضی ظہیر الدین گورنمنٹ صدر قاضی، کلیم الرحمن سینئر جرنلسٹ، محمد ظہور الدین قاضی وغیرہ موجود تھے۔