لندن ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے انگلینڈ میں دونوں کورونا ٹسٹ کے نتائج منفی آگئے ہیں جس کے بعد محمد عامر نے ڈربی میں ٹیم کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹسٹ بھی منفی آیا تھا اور ٹسٹ کروانے کے بعد محمد عامر پانچ روز قرنطینہ میں بھی رہے تھے۔دوسری جانب فاسٹ بولر حارث روف بھی انگلینڈ جانے کے اہل ہوگئے ہیں، حارث روف کی تین روز میں دوکورونا ٹسٹ رپورٹ منفی آئی ہیں۔ فاسٹ بولر حارث روف اسی ہفتے انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔