محمد عامر سنٹرل کنٹراکٹ سے خارج،بابر ونڈے کے بھی کپتان

   

Ferty9 Clinic

کراچی ۔14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 21-2020 کے لیے کنٹریکٹ حاصل کرنے والے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے تاہم فاسٹ بولر محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی اس کنٹریکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین پی سی بی کے اس فیصلے پر اپنے اپنے تجزیے پیش کر رہے ہیں اور پاکستان میں اس وقت عامر کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ کچھ صارفین نے پی سی بی کے اس فیصلے کو پاکستانی کرکٹ کے لیے بہترین قرار دیا ہے جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ محمد عامر کو کنٹریکٹ نہ دے کر پی سی بی نے غلطی کی ہے۔یک اور صارف ڈاکٹر عارفہ نے محمد عامر اور وہاب ریاض کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کے لیے دکھ محسوس ہو رہا ہے۔ ہم پاکستان کی ٹیم میں عامر کو یاد کریں گے۔ ٹک ٹک مصباح نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تباہ کر رہے ہیں۔دریں اثناء نئے معاہدوں کے تحت بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ونڈے کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹسٹ ٹیم کی کپتانی اظہر علی کریں گے۔نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی کٹگری اے میں شامل ہوگئے ہیں۔بی کیٹیگری میں نئے کرکٹرز شامل ہیں، سابق وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد اور یاسر شاہ کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ دونوں کٹگری بی میں آگئے ہیں۔اس کے علاوہ عابد علی، محمد رضوان، شان مسعود، اسد شفیق ، حارث سہیل ، محمد عباس اور شاداب خان بھی بی کیٹیگری میں شامل ہیں۔امام الحق کی تنزلی ہوئی ہے وہ فخر زمان اور عثمان شنواری اور آل راونڈر عماد وسیم کے ساتھ سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔افتخار احمد اور نسیم شاہ کو پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے ان دونوں کھلاڑیوں کو کیٹیگری سی دی گئی ہے۔