محمد عامر کا کورنا ٹسٹ منفی آیا

   

کراچی ۔پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا پہلا کوویڈ 19 ٹسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد انکے انگلینڈ کے دورہ کا امکان روشن ہوگیا ہے لیکن عامر کا دوسرا ٹسٹ کل لیا جائے گا۔ دو ٹسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ بھجوانے کے انتظامات کیئے جائیں گے۔محمد عامر نے بیٹی کی ولادت کی وجہ سے انگلینڈ جانے سے معذرت کرلی تھی، لیکن ہیڈ کوچ مصباح الحق نے محمد عامرکو دورے کے لیے راضی کرلیا ہے۔ تین دن پہلے بیٹی کی پیدائش کے بعد محمد عامر اب اگلے چند دن میں پاکستان ٹیم میں ڈربی میں شامل ہوجائیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت تقریبا نا ممکن ہے جس کے بعد اب کرکٹر محمد عامر کو انگلینڈ بھجوانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

رونالڈو کا ایک اور ریکارڈ
ٹیورن: پرتگال کے سوپر اسٹارفٹبالرکرسٹیانو رونالڈو3 ٹاپ یورپیئن فٹبال لیگزمیںگولز کی نصف سنچری مکمل کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔انھوں نے یہ کارنامہ پریمیئر لیگ اور اسینش لالیگا کے بعد اب اٹالین سیری اے میں بھی انجام دے دیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے گذشتہ روز 2 گول کرکے یووینٹس کو لازیو پر 1-2 سے فتح دلائی تھی۔