محمد عامر کی آئی پی ایل شرکت کی راہ ہموار؟

   

دبئی ۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامرنے اپنے ایک فیصلے سے پورے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا۔ محمد عامرنے محض 28 سال کی عمرمیں ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کرکے سبھی کوحیران کردیا۔ محمد عامرکے اس فیصلے سے پاکستان کے کئی سابق کرکٹربھی ناراض ہوئے۔ پاکستانی میڈیا کی خبرکے مطابق محمد عامراب برطانیہ کی شہریت حاصل کرنے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامرنے اسپاوس ویزا (جوبیوی کی شہریت کی بنیاد پردی جاتی ہے) کیلئے درخواست دی ہے۔ شروعات میں یہ ویزا 30 ماہ کا ہوتا ہے، لیکن بعد میں اگریہ ویزا یافتہ سبھی طے شدہ معیارپرکھرا اترتا ہے تواسے مستقل شہریت مل جاتی ہے اوراسے برطانوی پاسپورٹ بھی مل جاتا ہے۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ اگرمحمد عامرکو برطانوی شہریت مل جاتی ہے توکیا وہ انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) میں کھیل پائیں گے؟ محمد عامرکواگربرطانوی شہریت مل جاتی ہے اوراس کے بعد اگروہ پاکستان کے لئے ونڈے اورٹی 20 کرکٹ کھیلنا بھی چھوڑدیتے ہیں تواس کے بعد وہ انڈین پریمیرلیگ میں شرکت کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کے سابق آل راونڈراظہرمحمود بھی آئی پی ایل میں کھیل چکے ہیں۔ دراصل اظہرمحمود کوبرطانوی شہریت حاصل ہے اوراس لئے وہ آئی پی ایل میں کنگس الیون پنجاب کی ٹیم کیلئے کھیلے تھے۔ حالانکہ محمد عامرکواگربرطانوی شہریت مل جاتی ہے اوروہ پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلنا چھوڑبھی دیتے ہیں توبھی ایک وجہ سے انہیں آئی پی ایل میں کھیلنے سے روکا جاسکتا ہیکہ محمد عامراسپاٹ فکسنگ کے قصورواررہ چکے ہیں۔ محمد عامرپرانگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ کرنے کے لئے پانچ سال کی پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔ بی سی سی آئی کا رخ فکسنگ جیسے سنگین جرم کے لئے کافی سخت ہے۔ ایسے میں ہوسکتا ہے کہ برطانوی شہریت ملنے کے باوجود محمد عامرکوآئی پی ایل میں کھیلنے سے روک دیا جائے۔