محمد عامر کی تباہ کن بولنگ رائیگاں ،سن نیٹ کو شکست

   

حیدرآباد۔کورونا بحران کی وجہ سے ساری دنیا میں لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا لیکن گزشتہ چند مہینوں سے زندگی معمول کی طرف رواں دواں ہے جس کے اثرات اسپورٹس کی سرگرمیوں پر واضح مرتب ہوئے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کے آغاز کے ساتھ ہی حیدرآبادی نوجوانوں نے بھی کثیر تعداد میں میدانوں کا رخ کرلیا ہے۔ سن نیٹ ٹیم میں اپنے کرئیر کا پہلا مقابلہ کھیلنے والے صنعت نگر کے فاسٹ نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی برق رفتار بولنگ سے حریف ٹیم تھنڈرکرکٹ کلب کے ٹاپ آرڈرکو تہس نہس کردیا۔ محمد عامر نے سن نیٹ ٹیم کے لئے اپنے پہلے ہی مقابلے میں طوفانی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورس کے کوٹہ میں صرف 16 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس مقابلے میں ابتدائی نقصانات کے باوجود تھنڈرکرکٹ کلب نے 8 وکٹوں کے نقصان سے 121 رنز بنائے۔جوابی اننگز میں سن نیٹ ٹیم 101 رنز پرآل آوٹ ہوگئی۔