تعاون پر اولیاء طلباء سے اظہارتشکر، اسکول کی ترقی کیلئے جدوجہد کا عزم
گمبھی راؤ پیٹ ۔ محمد عبدالرحیم کو دوبارہ تلنگانہ ماڈل اسکول رمناپیٹ منڈل گمبھی راؤ پیٹ ضلع راجنا سرسلہ کا تعلیمی کمیٹی صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ۔ قبل ازیں گذشتہ دو سالوں سے عبدالرحیم بحیثیت صدر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ گذشتہ روز سرکاری احکامات کے مطابق مزید دو سالوں کیلئے تعلیمی کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ جس میں اتفاق آرا عبدالرحیم کو صدر اور لکشمی پرسنا کو نائب صدر کے طور پر چنا گیا ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کو اسکول پرنسپل رمیش نے مخاطب کرتے ہوئے اسکول کی کارکردگی کی تفصیلات پیش کی اور کہا کہ اسکول میں جو جونئیر کالج کی سطح پر تعلیم سرگرمیاں جاری ہے ۔ اولیاء طلباء سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے تلنگانہ ماڈل اسکول میں داخلہ دلوائیں جہاں معیاری تعلیم دی جانے کی اور اسکول میں ماہر اساتدہ حضرات کی خدمات حاصل کی گئی ۔ پرنسپل نے کہا کہ چھٹویں تا دسویں اور انٹرمیڈیٹ میں بائی پی سی اور ایم پی سی اور بائی پی سی ، سی ای گروپس کی سہولت حاصل ہے اور ووکیشنل کورس میں اگریکلچر شامل ہیں جہاں کم تعلیم طلباء کو کتابیں ، یونیفارم کے علاوہ دوپہر کے کھانے کے علاوہ 100 لڑکیوں کو قیام کی سہولت دستیاب ہے ۔ پرنسپل نے کہا کہ اسکول میں 24 گھنٹے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچوں پر نگاہ رکھی جائے گی اور صحت کی برقراری کیلئے ڈاکٹرس کی سہولت اور لائبری بھی موجود ہے ۔
گندھاری میں شادی مبارک کلیان لکشمی چیکس کی تقسیم
یلاریڈی ۔ رکن اسمبلی سریندر نے منڈل گندھاری مستقر پر مستحق غریب خاندانوں میں کلیان لکشمی و شادی مبارک اسکیم کے چیکس تقسیم کئے ۔ انہوں نے اس موقع پر ان اسکیمات کولڑکیوں کے والدین کیلئے بڑی حد تک راحت بتایا ۔ آج اس اسکیم سے کئی گھروں میں شادیوں کی خوشیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔ حکومت کی اس منفرد اسکیم کے بعد لڑکی کے ماں باپ کو اب کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس موقع پر تاناجی راؤ ، سید معین الدین اور دوسرے موجود تھے ۔ بعد ازاں VRA سنگم صدر کاشی رام نے VRA سے ملازمین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی کو میمورنڈم پیش کیا اور حکومت سے نمائندگی کرنے کی اپیل کی۔