محمد عبدالقدیرہندوستانی ٹیم کے کوچ مقرر

   

دہرادون20 اگست (ایجنسیز) ایشین اوپن شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ ٹرافی کے لیے محمد عبدالقدیرکو انڈین آئس اسکیٹنگ ٹیم کا کوچ مقررکیا گیا ہے۔ یہ چیمپئن شپ 20 سے 23 اگست 2025 تک ہماڈری آئس اسکیٹنگ ٹریک، دہرادون میں منعقد ہوگی۔ عبدالقدیر کی رہنمائی میں ہندوستانی ٹیم ایشیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔