گمبھی راؤ پیٹ ۔ 22 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد عتیق الدین سہیل صدر مدرس پرائمری اسکول اردو میڈیم مدہول ضلع نرمل کو تلنگانہ اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اردو اکیڈیمی حکومت تلنگانہ کی طرف سے دیا گیا۔ یہاں یہ بتلانا بے جا نہ ہوگا کہ انہوں نے تدریسی خدمات کے دوران ایک اہم کارنامہ انجام دیا ہے کہ وہ تانور پرائمری اسکول اردو میڈیم کو اپنی خصوصی دلچسپی کو لے کر ہائی اسکول اردو میڈیم میں تبدیل کیا جہاں طلبہ اول سے لے کر دہم جماعت تک اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ محمد عتیق الدین کے والد مرحوم محمد رفیع الدین بھی بھینسہ ہائی اسکول میں ایک کامیاب مدرس رہ چکے ہیں۔ ان کے بڑے بھائی محمد رفیق الدین موظف اسکول اسسٹنٹ ہیں۔ ایک بھائی محمد توفیق الدین ڈپٹی انجینئر اور محمد شفیق الدین ہیلت اسسٹنٹ اور محمد لئیق الدین اسکول اسسٹنٹ رائیکل نے مبارکباد دی اور سینئر صحافی سیاست گمبھی راؤ پیٹ کے یہ حقیقی ماموں زاد بھائی ہوتے ہیں۔ سید آصف علی سعادت نے بھی خصوصی مبارکباد دی ہے اور ان کے انجینئر بھتیجے فیصل اور فاصل نے بھی مبارکباد دی ہے۔