محمد عرفان علی کانگریس کے ریاستی مائناریٹی صدر مقرر

   

نظام آباد۔ 12 فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع اقلیتی سیل صدر محمد عرفان علی کو کانگریس پارٹی کے ریاستی میناریٹی سیل کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے باضابطہ احکامات جاری کئے ہیں۔ محمد عرفان علی تقریبا پانچ سال سے ضلع اقلیتی سل صدر کی حیثیت خدمات انجام دے رہے تھے اور یہ صدر پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ قریبی رفقا ء میں سے شمار کیے جاتے ہیں اور پارٹی سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کرتے رہے ہیں۔اپنی تقرری پر عرفان علی نے ریاستی کانگریس انچارج میناکشی نٹراجن، چیف منسٹر ریونت ریڈی، صدر پردیش کانگریس کمیٹی و رکن قانون ساز کونسل مسٹر مہیش کمار گوڑ اور ریاستی و ضلعی کانگریس قیادت سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اور ریاست بھر میں اقلیتی طبقات کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں گے۔