بغداد ۔2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) عراق کے صدر برہم صالح نے سیاسی جماعتوں میں اتفاقِ رائے کیبعد محمد علاوی کو ملک کا نیا وزیرِ اعظم نامزد کر دیا ہے۔اپنی بطور وزیرِ اعظم عراق نامزدگی کے بعد محمد علاوی نے قوم سیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عراق میں نمائندہ حکومت بنائیں گے۔انہوں نے پارلیمنٹ کے قبل از وقت انتخابات اور مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کا اعلان بھی کیا۔نامزد وزیرِ اعظم محمد علاوی ایک ماہ میں حکومت بنا کر پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔