محمد علی جوہر اور مولانا آزاد کی صحافت کو مشعل راہ بنائیں

   


ریاستی صدر ایم پی جے عبدالعزیز کا صحافیوں کو مشورہ، بھینسہ میں تہنیتی تقریب کا انعقاد

بھینسہ:بھینسہ اسٹودڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے شہر کے اردو صحافیوں کو صحافتی خدمات پر تہنیتی تقریب کاانعقاد زیر صدارت افروز خان آفتاب یونٹ صدر عمل میں لایاگیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے MPJ ریاستی صدر عبدالعزیز ، امیر مقامی سیدخلیل اختر اور محمدمجاہد احمد فراز نے شرکت کی اس موقع پرتمام اردو صحافیوں جنمیں سید محمد پاشاہ،محمد کلیم الدین خالد ،اکبرخان،اظہر احمد خان ، سید جاوید، ،محمد مزمل،محمد لسان الحق،عارف خان، شیخ احدساحل ،محسن احمد خان، ندیم احمد،سید سرفراز، کلیم احمد، پرویز احمد کی شالپوشی کرتے ہوئے توصیف نامہ اورمومنٹو پیش کیاگیا۔اس موقع پر عبدالعزیز ریاستی صدر ایم پی جے نے شعبہ صحافت کی اہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے جس کی جمہوریت میں مکمل آزادی ہے اور ایک صحافی کو چاہئیے کہ وہ اپنی صحافتی خدمات کو بے باک طریقے سے ادا کرے اور کہاکہ عصر حاضر میں صحافیوں کو محمد علی جوہر اور مولانا آزاد کی بے لوث و بے باک صحافت کے نقش وقدم پرچلتے ہوئے انکو مشعلِ راہ بنائیں کیونکہ وہ یہ صحافی ہیں جنھوں نے وقت کی موجودہ حکومتوں اور انگریزوں کے آگے نہ کبھی جھکے نہ کبھی لڑکھڑائے بلکہ حق اور دیانت سے اپنی ذمہ داری کو ادا کیا۔