نظام آباد میں ڈاکٹر محمد سلیم اور ڈاکٹر کلیم اللہ کا اظہار خیال ، تہنیت کی پیشکشی
نظام آباد۔ 21 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سکریٹری تلنگانہ کانگریس کمیٹی ڈاکٹر محمد سلیم اور صدرتلنگانہ ریٹائرڈیونانی ڈاکٹرس اسوسی ایشن ڈاکٹر کلیم اللہ خان نے آج نظام آباد پہنچ کر کانگریس کے امیدوار محمد علی شبیر سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی شالپوشی کی اور کامیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر محمد سلیم نے بتایا کہ محمد علی شبیر ایک حرکیاتی قائد ہے نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر طبقات میں بھی کافی مقبولیت رکھتے ہیں اگر انہیں کامیاب بنایا گیا تو وہ نہ صرف ایوان میں اسمبلی حلقہ نظام آباد ( اربن ) کے مسائل کی آواز اٹھائیں گے بلکہ انہیں حل کرانے میں بھی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ محمد علی شبیر کو سماج کے مختلف طبقات کی بھر پور تائید حاصل ہورہی ہے اسے دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ 50 ہزار سے زائد اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ محمد علی شبیر 4% فیصد تحفظات فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کرتے ہوئے متحدہ آندھرا پردیش سینکڑوں طلباء کو تعلیمی سہولتیں فراہم کی جس کے باعث آج سینکڑوں تعلیم یافتہ افرادکو روزگار فراہم ہو ا۔ آج شہر نظام آباد میں اُردو لائبریری خستہ حالت میں ہے حیدرآباد کے بعد نظام آباد میں سب سے زیادہ اُردو کی بول چال ہے اور اُردو پڑھنے والے ہیں گذشتہ کئی سالوں سے یہاں پر کمپیوٹر سنٹر کو بند کردیا گیا۔ انہوں نے نظام آباد کے غیور مسلمانوں سے اپیل کی کہ ایوان میں مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والا واحد قائد محمد علی شبیر ہے لہذا محمد علی شبیر کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے ایوان کو روانہ کریں تاکہ تلنگانہ کی آواز بن کر گونجتے رہیں ۔