نظام آباد۔14 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس امیدوار نظام آباد اربن محمد علی شبیر نے آج چندر شیکھر کالونی کے آج مختلف علاقوں کا پیدل دورہ کرتے ہوئے رائے دہندوں سے ملاقات کی اور رائے دہندوں کو متاثر کرنے کیلئے ان کے ساتھ گھل مل گئے ۔ محمد علی شبیر نے ہوٹل پہنچ کر ٹھیلہ بنڈی پر مالک سے بات چیت کرتے ہوئے چائے ڈالنا شروع کیا اور سادگی کے ساتھ ان سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے منشور کے بارے میں واقف کروایا ۔ اس موقع پر سابق مئیر ڈی سنجے ، پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان ، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔