محمد علی شبیر کی سالگرہ پر خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد

   

کاماریڈی۔15؍فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد علی شبیر کی سالگرہ کے موقع پرآج کاماریڈی میں میگا خون عطیہ کیمپ کامیاب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں428 یونٹس خون کا جمع ہوا۔گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر نے خون عطیہ دینے والوں میں ہیلمٹ تقسیم کیا ۔کاماریڈی ضلع کے واقع کلاسک گولڈن فنکشن ہال میں تلنگانہ ریاستی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کی سالگرہ کے موقع پر تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے منعقدہ خون عطیہ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ کاماریڈی ضلع کی تاریخ میں پہلی بار 428 افراد نے خون عطیہ دیا جو ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ تقریباً 20 ہزار بچے ہیں، اور ایک خون عطیہ کرنے والے کے دیے گئے خون سے ایک بچے کی جان 20 دن تک بچائی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر خون عطیہ کرنے والوں میں ہیلمٹ اور توصیف نامہ عطا کیا گیا ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔واضح رہے کہ شبیر علی کی سالگرہ کے موقع پر2023 میں 186 یونٹس، 2024 میں 336 یونٹس اور 2025 میں 428 یونٹس خون عطیہ کیا گیا جو تلنگانہ ریاست کیلئے ایک مثالی روایت بن چکی ہے۔اس پروگرام میں خون عطیہ کیمپ کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر بالو، گمپ پرساد، ضلع صدر کے سرینواس راؤ، ٹاؤن کانگریس صدر پندل راجو، کاماریڈی بلڈ ڈونرز گروپ کے صدر جمیل، ٹاؤن یوتھ صدر کانگریس سرینواس، ڈاکٹر وید پرکاش، وینکٹ رمن، ایرم چندرشیکھر، کنبھال لکشمن یادو اور بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان نے شرکت کی۔