محمد علی کے پوتے بیاجیو والش سعودی عرب میں مقابلے کیلئے پرجوش

   

ریاض: مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر اور لیجنڈ باکسر محمد علی کے پوتے بیاجیو والش نے العربیہ کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا وہ کھیلوں کے ایک عالمی مقام بننے کیلئے سعودی عرب کے سفر کا حصہ ہونے پر شکر گذار اور پرجوش ہیں۔25 سالہ نوجوان 24 فروری کو ریاض میں کنگڈم ایرینا میں منعقدہ پرجوش پی ایف ایل چیمپئنز بمقابلہ بیلیٹور چیمپئنز فائٹ کارڈ کے حصے کے طور پر اپنا پیشہ ورانہ ایم ایم اے آغاز کرنے والے ہیں۔انہوں نے العربیہ کو بتایا میں شکر گذار ہوں کہ میں تاریخ کا حصہ ہوں۔ آپ جانتے ہیں کہ یہ پہلا موقع ہے جب دو بڑی تنظیمیں ایک ساتھ آ رہی ہیں۔ یہ زبردست ہے۔”