بابری مسجد کیس کے ایک اور دعویدار کے بیٹے محمد عمر نے بتایا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے منظوری حاصل کرنے کے بعد وہ بابری مسجد کے فیصلے میں نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بابری مسجد کے 67 ایکڑ کمپلیکس سے باہر کسی بھی جگہ زمین ٹکڑا قبول نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ وشو ہندو پریشد نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ 5 ایکڑ اراضی 67 ایکڑ ایودھیا کمپلیکس سے باہر ہونی چاہئے۔
کل 17 نومبر کے دن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اپنا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں طئ کیا جائے گا کہ فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست دی جائے یا نہیں دی جائے۔