نظام آباد:11؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )محمد غوث الدین ایڈوکیٹ بودھن کو ضلع کلکٹر نظام آباد نے اڈیشنل گورنمنٹ پلیڈر نیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بودھن مقرر کئے جانے پر سید نجیب علی ایڈوکیٹ کی جانب سے غوث الدین کی زبردست تہنیت پیش کی واضح رہے کہ محمدغوث الدین کا شمار سینئر وکلاء میں کیا جاتا ہے ۔یہ بودھن میونسپلٹی کے سابق صدرنشین بلدیہ ہے اور ان کا شمار رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی کے قریبی رفقاء میں شمار کیا جاتا ہے انہیںاڈیشنل گورنمنٹ لیڈر مقرر کرنے پر سید نجیب علی ، سابق کارپوریٹر مجاہد خان ، جنید ایڈوکیٹ، قائد کانگریس محمد سمیر احمد ، کے علاوہ دیگر نے ان کی شالپوشیو گلپوشی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔ نمائندہ سیاست محمد جاوید علی نے بھی غوث الدین کی شالپوشی و تہنیت پیش کی ۔