تجربہ کار شخصیت کو ایم ایل سی کیلئے دوبارہ نامزد کرنے کوہیر کے قائدین کی اپیل
کوہیر ۔ کوہیر منڈل کے ٹی آر ایس مسلم قائدین عمر احمد سابق صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل ، محمد عبدالوحید سابق صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاون صدر ، محمد کلیم الدین سابق سرپنچ کوہیر ، محمد عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر ، محمد عبدالقدیر سابق سرپنچ موضع منیار پلی نے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محمد فریدالدین سابق رکن قانون ساز کونسل و تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹری ٹی آر ایس پارٹی کو دوبارہ رکن قانون ساز کونسل کیلئے نامزد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کانگریس پارٹی کا مضبوط قلعہ تھا ۔ لیکن محمد فریدالدین کی ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت کے بعد ٹی آر ایس پارٹی بنیادی سطح پر مستحکم ہوگئی ۔ اس کا نتیجہ تھا کہ 2018 اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ۔ اس موقع پر راج شیکھر صدر سرپنچ فورم کوہیر منڈل ، محمد ریاض الدین ڈپٹی سرینچ ، دگوال محمد شریف الدین ڈپٹی سرپنچ کتور ( ڈی ) محمد فیروز بھنڈاری ، محمد عقیل احمد ، فردوس سرور ، اسلم زائد ، واجد ذبیح ، محمد ریاض الدین ، محمد عابد سرور ، محمد طاہر علی ، محمد واجد علی ، محمد انصار احمد ، چاند قریشی ، محمد سمیر احمد ، محمد یوسف پٹیل ،کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی قابل لحاظ تعداد موجود تھے۔
