محمد فریدالدین کے انتقال سے مسلم قیادت میں خلا

   

سنگاریڈی میں تعزیتی اجلاس ، سابق وزیر کی خدمات کو خراج

سنگاریڈی ۔ جناب محمد فرید الدین سابق وزیر اقلیتی بہبود و سابق رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ بہت سی خوبیوں کے حامل اور ہر ایک کے ہر دلعزیز عوامی قا ئد تھے۔عوامی مسائل کے حل کیلئے وہ نہایت ہی بیبا کی سے نمائندگی کر تے تھے ۔ان کے انتقال سے مسلم قیادت میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سید جلال الدین جنرل سکریٹری سی پی آئی ضلع سنگاریڈی نے سی پی آئی آفس سنگاریڈی میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم محمد فریدالدین سابق ایم ایل سی کے انتقال کی خبر عام ہو نے پر سیاسی ‘ سماجی ‘ ملی و مذہبی اور ادبی شخصیتوں کے علاوہ عوام کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔اللہ تعالیٰ سے دعاء ہیکہ اللہ رب العزت انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے۔ان کے درجات کو بلند فرمائے۔انہوں نے کہا 10 ؍جنوری سے ضلع کے تمام اسمبلی حلقوں میں تعزیتی اجلاس منعقد کر تے ہوئے محمد فرید الدین کی عوامی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔اس موقع پر محمد یوسف سی پی آئی ریاستی قائد اور بھیم رائو پاٹل سی پی آئی ریاستی قائدنے بھی خطاب کیا ۔ اس تعزیتی اجلاس میں عبدالرحمن ‘ شیخ محبوب ‘ محمد منظور ‘ سنیتا ‘ بی جی سندیپ اور محمد نوید کے علاوہ سی پی آئی خاتون کارکنان موجود تھے۔