عادل آباد ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن مجلس بلدیہ کمشنر مسٹر محمد قمر احمد کا عادل آباد مجلس بلدیہ کمشنر کے طورپر تبادلہ کردیا گیا ۔ موصوف مستقر بودھن کے متوطن بتائے گئے ہیں جو جلد ہی عادل آباد مجلس بلدیہ کمشنر کے طورپر اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے ۔
پی نریش نے پٹلم سب انسپکٹر کے عہدہ کا جائزہ لے لیا
پٹلم ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کاماریڈی ایس پی کی جانب سے پٹلم پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کے خدمات انجام دینے والے وجئے کونڈا کا تبادلہ رام ریڈی پیٹ کو کردیا گیا ۔ پٹلم پولیس اسٹیشن پر رودرور پولیس اسٹیشن میں فرائض انجام دینے والے سب انسپکٹر مسٹر نریش کا تبادلہ کیا گیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر پی نریش نے آج پٹلم پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایس آئی کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے ۔