نظام آباد ۔حمد مبین الدین لکچرر تاریخ گری راج سرکاری ڈگری کالج نظام آباد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا ۔ محمد مبین الدین نے مضمون تاریخ میں مقابلہ ’’ تلنگانہ ریاست کا تاریخی و ثقافتی ارتقاء ‘‘ پر ڈاکٹر پروفیسر کویتا کی نگرانی میں مہاراج و نائیل گلوبل یونیورسٹی ، جئے پور، راجستھان سے تحریر کیا ۔ یونیورسٹی نے ڈاکٹر یٹ ( پی ایچ ڈی ) کی ڈگری 25؍ ستمبر 2021 ء کو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر کمل راج مشراء کے ہاتھوں عطاء کی۔ محمد مبین الدین کے والد محمد غوث محی الدین موظف سپرنٹنڈنٹ محکمہ حیوانات ہیں ۔ مقالہ کی تیاری میں ڈاکٹر محمد عابد علی ، ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی ، ڈاکٹر سرینواس ، اکبر پاشاہ ، حسیب الرحمن کا تعاون رہا ۔ محمد مبین الدین نے تمام معاونین ، اساتذہ سے اظہار تشکر کیا ۔
