بودھن : 15 اگسٹ کے روز کلکٹر آفس نظام آباد میں سرکاری سطح پر منعقدہ تقریب جشن یوم آزادی کے موقع پر شریک مہمان خصوصی ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کے ہاتھوں محمد مجیب تحصیلدار منڈل ردرور بودھن ڈیویژن کو اُن کی نمایاں خدمات پر توصیف نامہ پیش کیا گیا ۔ اس تقریب میں ضلع کلکٹر نظام آباد نارائن ریڈی ، کمشنر پولیس ناگاراجو ، جوائنٹ کلکٹر و سرکاری عہدیدار اور قائدین بھی موجود تھے ۔