ہائی کورٹ کے احکام پر جشن ، مانک راؤ پر سازش کا الزام
کوہیر /30 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد محسن علی ڈپٹی سرپنچ کوہیر گرام پنچایت کا 13 جولائی کو کچھ ناگزیر حالات کی وجہ سے ضلع کلکٹر کی ہدایت پر پنچایت آفیسر نے جوائنٹ سرپنچ کے چیک پاور کو منسوخ کرنے کیلئے احکامات جاری کردیا تھا ۔ اس کے بعد محمد محسن علی ڈپٹی سرپنچ نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکایا تھا ۔ ہائی کورٹ نے ضلع پنچایت آفیسر کو دوبارہ چیک پور بحال کرنے کی ہدایت دی ۔ جس کے بعد گرام پنچایت میں زبردست جشن منایا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اے چندرا شیکھر سابق وزیر کوآرڈینیٹر کانگریس پارٹی نے دورہ کوہیر منڈل کے موقع پر محمد محسن علی کے دوبارہ چیک پاور بحال ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلپوشی کی اور انہوں نے کہاکہ ہمیشہ سچائی کی جیت ہوتی ہے ۔ رکن اسمبلی کے مانک راؤ نے ہمارے ڈپٹی سرپنچ کے خلاف جو سازش کرتے ہوئے پولیس کی طاقت کا استعمال کیا ہے ۔ عوام پوری حالات پر نظر رکھی ہوئی ہے ۔ آج تم اقتدار میں ہے اور کل ہم اقتدار میں ہوں گے ۔ ہماری ملک جمہوری ملک ہے۔ یہاں عوام فیصلہ کرتی ہے۔