محمد مصطفی عرفات کو اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری

   

نظام آباد :30؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پروفیسر این ارونا کنٹرولر آف اگزامنیشن تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد کی پریس نوٹ کی مطابق محمد مصطفی عرفات ولد محمد عبدالرشید موظف گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر ساکن نظام آباد کو اردو میں پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ) کا مستحق قراردیا گیا۔ جنھوں نے’’ پروفیسر محمد علی اثربحیثیت محقق ‘‘ کے زیر عنوان اپنا مقالہ پیش کیا۔ محمد مصطفی عرفات نے یہ مقالہ پروفیسر اطہر سلطانہ سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس و صدر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کی زیر نگرانی قلمبند کیا۔ محمد مصطفی عرفات شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی میں 2008 تا 2010 کے ایم اے اردو کے طالب علم بھی رہ چکے ہیں۔ دوران پی ایچ ڈی محمد مصطفی عرفات نے سال 2019 ء میں تین روزہ عالمی اردو کانفرنس ۔ دہلی میںبحیشیت ریسرچ اسکالر شرکت کی اور اپنا مقالہ پیش کیا۔ سال 2020 ء میں ریاستی سطح پر تلنگانہ گورنر ڈاکٹر تامیلا سائی سوندرا راجن کی جانب سے ایک پروگرام ”CONNECT CHANCELLOR” منعقد کیا گیا ۔جس میں محمد مصطفی عرفات کوتحریر ی مقابلہ میںریاستی سطح پر انعام سوم کا حقدار قرار دیا گیا اور2 جون 2020 کو ایک تقریب بضمن تلنگانہ یوم تاسیس راج بھون میں منعقد ہوئی جس میں محمد مصطفی عرفات کو گورنر کے ہاتھوں پانچ ہزار کا چیک اور سند عطاکی گئی۔ آج وہ بحیثیت اردومعلم تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونئیر کالج نظام آباد بوائز۔2 میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یلاریڈی ایم پی ڈی او کی حیثیت سے لکشمی مقرر
یلاریڈی /30 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی ایم پی ڈی او کی حیثیت سے شریمتی لکشمی نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ میدک ضلع کے ریگوڈ سے تبادلہ پر یلاریڈی ایم پی ڈی او کیلئے مقرر کرکے تبادلہ کیا گیا ہے ۔ شریمتی لکشمی نے انچارج ایم پی ڈی او رویندر سے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ۔ واضح رہے کہ ایم پی ڈی او نارائنا اچانک فوت ہوجانے سے یہ عہدہ انچارج کے حوالے کیا گیا تھا ۔