محمد نواز ہندوستانی ٹیم میں شامل

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی انڈر 23 قومی فٹ بال ٹیم کوالیفائر کے گروپ ای میں شامل ہونے کے بعد اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ ازبکستان 2022 کے لیے اپنی کوالیفیکیشن مہم شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ہندوستان کو عمان ، کرغز جمہوریہ اور میزبان متحدہ عرب امارات کے ساتھ کوالیفائر کے گروپ ای میں شامل کیا گیا ہے ، میچز متحدہ عرب امارات کے فجیرہ کے فجیرہ اسٹیڈیم میں 25تا31 اکتوبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ہندوستانی کھلاڑی 17 اکتوبر کو بنگلورو میں جمع ہونے والے ہیں اور وہاں سے وہ 20 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات اپنے میچوں میں شرکت کے لیے جائیں گے۔ہندوستانی فٹبال ٹیم کے 28 ارکان ہیں۔گول کیپر: دھیرج سنگھ مورنگتھم ، پربھوسکن سنگھ گل ، پرتیک کمار سنگھ اور محمد نواز۔