محمد کیف کی 16 سال بعد ساتھی کھلاڑی ہیمنگ بدانی سے معدرت خواہی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد کیف ہندوستانی ٹیم کے شاندار فیلڈروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی شاندار کیچ لئے ہیں، جنہوں نے دلچسپ موڑ پر ٹیم کو جیت دلائی ہے۔ ہندوستانی کرکٹر محمد کیف اپنے کیریئر کے دوران فیلڈنگ کے لئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی شاندار کیچ لئے ہیں، جنہوں نے دلچسپ موڑ پر ٹیم کو جیت دلائی ہے۔ ایسے ہی کیچ کے لئے محمد کیف نے 16 سال بعد اپنے ہی ساتھی کھلاڑی سے معافی مانگی ہے۔ محمد کیف نے پاکستان کے دورے پر لئے اپنے شاندار کیچ کا ویڈیو شیئر کیا ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا، ’خوف، نوجوان ناممکن کا بھی پیچھا کرتے ہیں اور اسے دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیتے ہیں۔ ’اوہ ساری بدانی بھائی‘۔ دراصل ہندوستانی ٹیم سال 2004 میں پاکستان کے دورے پر گئی تھی۔ اس دورے پر کراچی میں ونڈے میچ کھیلا جارہا تھا جو کافی دلچسپ تھا۔ ہندوستان نے پاکستان کو 350 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان جیت سے صرف 10 رن دور تھا اور لگ رہا تھا کہ وہ پاکستان آسانی سے جیت جائے گا۔ اسی وقت شعیب ملک نے بڑا شاٹ کھیلا اور گیند لانگ آف کی طرف گئی۔ ہندوستانی کھلاڑی ہیمنگ بدانی کیچ لینے کے لئے تیار تھے، لیکن تبھی محمد کیف ان کے آگے آئے اور ڈائیو لگا کر کیچ لے لیا۔ اس درمیان کچھ ہی انچ سے ہیمنگ بدانی کا سر محمد کیف سے ٹکرانے سے بچ گیا اور صرف ہیمنگ بدانی کی کیپ ہی ان سے ٹکرا کر گرگئی۔ کراچی میں کھیلے گئے اس ونڈے میچ کو ہندوستان نے 5 رن سے جیتا تھا۔