نئی دہلی، 31جولائی (یو این آئی) کانگریس کے فعال نوجوان لیڈر اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سوشل میڈیاکے سابق چیرمین محمد ہدایت اللہ کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی (او بی سی شعبہ) کا سوشل میڈیا کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ اطلاع آل انڈیا کانگریس کمیٹی (او بی سی شعبہ) کے چیرمین ڈاکٹر انل جے ہند کے دستخط سے جاری تقرری نامہ میں دی گئی ہے ۔ تقرری نامے میں کہا گیا ہے کہ محمد ہدایت اللہ کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی (او بی سی شعبہ) کا سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا جاتا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اعتماد ہے کہ اپنی قیادت میں نمایاں طور پر کانگریس پارٹی کے اندر او بی سی تحریک کی نظریاتی بنیاد کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم کانگریس کے صدرملکا ارجن کھڑگے اور حزب اختلاف کے لیڈر راہول گاندھی کی معزز قیادت میں اس نئی ذمہ داری میں آپ کی فعال شمولیت اور قابل قدر شراکت کے منتظر ہیں۔