محمد یونس کا ٹیرف کے معاملے پر ڈونالڈ ٹرمپ کو خط

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ دیا۔انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ ٹرمپ بنگلادیشی ایکسپورٹس پر 37 فیصد ٹیرف میں 3 ماہ کا وقفہ دیں۔بنگلہ دیشی عبوری سربراہ کا خط میں کہنا ہے کہ امریکی صدر کو لکھے خط کا مقصد امریکہ سے درآمدات میں اضافے کی کوششوں کو اْجاگر کرنا ہے۔محمد یونس نے خط کے متن میں یہ بھی کہا ہے کہ بنگلہ دیش جنوبی ایشیاء میں امریکی برآمدات پر سب سے کم ٹیرف عائد کرتا ہے۔