محمد یونس کی چینی صدر ژی جن پنگ سے ملاقات

   

بیجنگ: گزشتہ سال سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی اور بنگلہ دیش کے عبوری رہنما کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محمد یونس کا یہ بیجنگ کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ چین بنگلہ دیش کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور اہم سرمایہ کار ہے۔چین کی سرکاری میڈیا نے کہا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے جمعہ کو بیجنگ میں چینی صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کی۔گزشتہ اگست میں اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد جنوبی ایشیائی ملک کے عبوری رہنما کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یونس کا یہ پہلا دو طرفہ سرکاری دورہ ہے۔اپنی حکومت کے خلاف طلبہ کی قیادت میں عوامی بغاوت کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور پڑوسی ملک بھارت فرار ہو گئیں۔