محمودعباس کاطبی معائنہ

   

رملہ: فلسطینی صدر محمود عباس نے مغربی کنارے کے شہر رملہ میں اپنی صحت کا معمول کا طبی معائنہ کرایا ہے ۔صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق، محمودعباس کا جمعہ کو عرب کنسلٹیوہاسپٹل میں معمول کا طبی معائنہ کیا گیا اور ٹیسٹ رپورٹ میں بہتری آنے کے بعد انہوں نے ہاسپٹل چھوڑ دیا۔ عباس کا اس سے قبل گزشتہ فروری اور جولائی 2022 میں اسی ہاسپٹل میں طبی معائنہ ہوا تھا۔ وہ اپریل 2021 میں ہیلتھ چیک اپ کے لیے جرمنی گئے تھے ۔

مئی 2018 میں عباس نمونیا کے علاج کے لیے رملہ کے ایک ہاسپٹل میں آٹھ دن تک رہے ۔عباس اپنے پیشرو یاسر عرفات کی موت کے بعد جنوری 2005 میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر منتخب ہوئے تھے ۔اس سے قبل وہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر کام کر چکے ہیں۔