محمود عباس اور نیتن یاہوکا جاریہ ہفتہ ترکیہ کا دورہ

   

یروشلم : فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو آئندہ ہفتہ علیحدہ علیحدہ ترکیہ کا دورہ کریں گے۔صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، صدر رجب طیب اردغان 25جولائی کو فلسطینی صدر سے اور 28جولائی کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کریں گے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر اردغان کی دعوت پر ان دوروں کے دوران سربراہ علاقائی و عالمی مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا جبکہ فلسطینی صدر سے ملاقات میں ترک۔فلسطینی تعلقات اور اسرائیل۔فلسطین تنازعے سمیت دیگر موضوعات پر غور کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دوست و برادر فلسطینی ریاست اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے ،علاوہ ازیں ،دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔