محمود عباس کا ہالینڈ اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم سے ٹیلیفون رابطہ

   

غزہ : فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو تقسیم کرنے کے اسرائیلی قابض افواج کے منصوبے ناقابل قبول ہیں اور غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق محمود عباس نے ہالینڈ اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم مارک روٹ اور انتھونی البانیس سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی ہے۔عباس، جنہیں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانس نے ٹیلی فون کیا، کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف قتل عام فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔