محمود عباس کی خواہش پر مستعفی ہونے وزیراعظم فلسطین کا اعلان

   

رملہ (فلسطینی سرزمین) 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم فلسطین رامی حمداللہ نے آج سرکاری طور پر اعلان کردیا کہ اگر صدر محمود عباس نئی حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں تو وہ مستعفی ہونے کے لئے تیار ہیں۔ محمود عباس کی کارروائیوں سے اشارہ ملتا ہے کہ وہ اپنے سیاسی حریف حماس کو مزید یکا و تنہا کردینا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ فلسطینیوں کے درمیان سیاسی اختلافات شدت پیدا کرچکے ہیں۔ حمداللہ نے اُن کی حکومت صدر محمود عباس کی مرضی کے تابع کردی ہے۔ وزیراعظم کے ترجمان یوسف المحمود نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اگر صدر فلسطین محمود عباس خواہش کریں تو وزیراعظم فلسطین حمداللہ کسی بھی وقت مستعفی ہونے کے لئے تیار ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمیں اُمید ہیکہ فلسطینیوں کے تمام گروپ نئی حکومت میں شامل ہوں گے۔ اُنھوں نے حماس سے بھی شرکت کی اپیل کی۔