محمود عباس کے دورہ روس کا امکان

   

غزہ :فلسطین کے صدر محمود عباس کے دورہ روس کی توقع کی جا رہی ہے جو کہ موجودہ حالات کے تناظر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہوگا۔روس کے آر بی سی نیوز آؤٹ لیٹ نے سفیر عبدل حفیظ نوفل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہم روس کی طرف سے کریملن کے ایک سرکاری بیان کا انتظار کر رہے ہیں، معاہدہ طے ہوگیا ہے کہ فلسطین کے صدر ماسکو آئیں گے یہ دورہ کب ہوگا اسکے بارے میں ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔سفیر نے روس کے سرکاری ٹیلی ویڑن کو بتایا کہ دونوں فریق نے روزانہ رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے ملیشیا گروپ حماس کے حملے کے بعد غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کردی جس میں مظلوم فلسطینی عوام کو شہید کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس کے عرب ممالک، ایران اور حماس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہیں، دونوں فریقوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی اور امریکہ پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کی ضرورت کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے آخری بار محمود عباس سے ایک سال قبل قازقستان میں علاقائی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔