محمود علی و افغانی کونسل جنرل کے ہاتھوں شعر فہمی و ریختہ نامہ ایوارڈس کی آج تقسیم

   


حید رآباد : انجمن تر قی اردو وانجمن ریختہ گو یان کے زیر اہتمام جشنِ ریختہ گو یان تقاریب 31 / جنوری کو شام 6:30 بجے اردو ہال حمایت نگر میں مقرر ہے۔ان تقاریب میں شعر فہمی کو رس کے طلباء میں انعامات واسناد کی تقسیم کے علاوہ کو رس کے اساتذہ اکرام کو تہنیت پیش کی جا ئیگی ۔اس کے علاوہ ریختہ نامہ کے خصوصی شمارے کی رسم اجراء و سالانہ ایوارڈ برا ئے قلمکا ران ریختہ تقریب منعقد ہوگی۔ صدارت غلام یزدانی ایڈوکیٹ و صدر تر قی انجمن اردوکرینگے ۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ، جناب سلیمان ککر کو نسل جنرل اسلامی جمہو ریہ افغانستان ، پروفیسر مظفر علی شہ میری ، قمر الدین ، پروفیسر ایس اے شکو صدر شعبہ اردو جا معہ عثمانیہ، مو لانا مظفر علی صوفی ابولعلائی، محمد عبد الر حیم خان معتمد انجمن تر قی اردو ، ایم اے ماجد شرکت کریں گے ۔جناب محمد عبد الر حیم خان سرپرست کو رس کی خیر مقدمی تقر یرہوگی ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی ،لطیف الدین لطیف ،ڈاکٹر حمیرہ سعید ،ڈاکٹر نکہت آراء شاہین کی نظا مت کر یں گے ۔ پرو فیسر مظفر علی شہ میری ،پرو فیسر مجید بیدار ،پرو فیسر فاطمہ پر وین ، پروفیسر نسیم الدین فر یس ،پرو فیسر عز یز بانو،ڈاکٹر رئوف خیر،ڈاکٹر فاروق شکیل، شاہد عد یلی، سردار سلیم، سمیع اللہ حسینی سمیع، واحد نظام آبادی،اور یوسف روش، کو ہدیہ تشکر و تہنیت پیش کی جائے گی ۔