محمود قریشی نے کشمیر پر یو این چیف سے بات کی

   

Ferty9 Clinic

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو یو این سکریٹری جنرل انٹونیو گوتیرس کو فون کیا تاکہ انھیں جموں و کشمیر میں تیزی سے تغیر پذیر نازک صورتحال کے تعلق سے واقف کراسکیں۔ گوتیرس کے ساتھ اپنی گفتگو کی تفصیل سے اسلام آباد میں میڈیا کو واقف کراتے ہوئے قریشی نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے میں رول ادا کرنا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے۔ دستور کے آرٹیکل 370 کی دفعات کو نئی دہلی نے منسوخ کرکے جموں و کشمیر کو تقسیم کردیا جس پر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی۔