محمود قریشی کی امریکی قاصد خلیل زاد سے ملاقات

   

٭ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو امریکی خصوصی قاصد برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کو تیقن دیا کہ ان کا ملک افغانستان امن مساعی میں سنجیدگی سے اعانت کرتا رہے گا ۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق خلیل زاد کے ساتھ میٹنگ کے دوران قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن خطہ میں استحکام کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے پاکستان کا موقف دہرایا کہ افغانستان کے جھگڑا کا کوئی ملٹری حل نہیں ہوسکتا۔ خلیل زاد نے قریشی کو امریکہ ۔ طالبان امن بات چیت کی تبدیلیوں کے تعلق سے واقف کرایا۔