محنت میں کامیابی، تجارت میں برکت، تعلیم لازمی

   

نرمل میں عالیشان جویلرس کے مشاہدہ کے موقع پر مالکین سے جناب عامر علی خان کا تبادلہ خیال
نرمل ۔ 15 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جدوجہد جتنی سخت ہوگی کامیابی بھی اتنی شاندار ہوگی، تجارت میں کافی برکت ہے۔ تاہم نسل نو کو میدان تجارت میں اتارنے سے پہلے زیور تعلیم سے آراستہ کرنا والدین کا فرض اولین ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان نے نرمل میں ایک عالیشان جویلرس کی دکان کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اور مالکین ثانیہ جویلرس سے بات چیت کے دوران انہیں قیمتی مشورہ دیا اور بے انتہا خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ نرمل جیسے علاقہ میں حیدرآباد کے طرز کا عالیشان جویلرس قائم کرتے ہوئے نرمل و اطراف و اکناف کے عوام کو جناب محمد صادق اور محمد وکیل نے کافی سہولت پہنچائی ہے۔ شادی بیاہ کے لئے زیورات کی خریدی کو حیدرآباد کا رخ کرنے والے افراد کو نرمل میں زیورات کے شاندار کلکشن کی فراہمی ایک کارنامہ سے کم نہیں۔ انسان کو چاہئے کہ سر اٹھاکر رب سے نہ ملنے والی چیزوں کا تقاضہ کرنے سے پہلے سر اٹھاکر رب سے ملنے والی نعمتوں کا شکر ادا کرنا بہتر ہے۔ عامر علی خان نے تجارت کو بڑی اہمیت قرار دیتے ہوئے تعلیم کو بھی لازمی قرار دیا جبکہ ثانیہ جویلرس کے مالک نے بتایا کہ ہمارے افراد خاندان اس کاروبار میں شامل ہے جبکہ پہلے انہیں تعلیم یافتہ بنانے کے بعد ہی کاروبار سے جوڑا جارہا ہے۔ تمام افراد انجینئرنگ کے بعد ہی اس تجارت میں شامل ہوئے، تمام حالات سے واقف ہونے کے جناب بعد عامر علی خان نے محمد وکیل اور محمد صادق کی زبردست ستائش کی کہ تجارت سے پہلے تعلیم پر توجہ دیکر اپ لوگوں نے نسل نو کا مستقبل شاندار بنانے کا کام کیا ہے جو قابل مبارکباد ہے۔ اس موقع پر جناب عامر علی خان کے ہمراہ آئے ہوئے تمام مہمان بھی شوروم کی خوبصورتی سے کافی متاثر ہوئے۔ جن میں قابل ذکر ڈاکٹر حیدر علی خان، محمد ریاض احمد، نعیم وجاہت، ایم اے نوید، کے بی جانی، زاہد فاروقی، شیخ محی الدین، محمد امجد، محمد شاہنواز، نرمل کے سیاست اسٹاف رپورٹر سید جلیل ازہر بھی شامل تھے جبکہ ثانیہ جویلرس فیملی ایم اے وکیل، محمد عبدالصادق، فرقان، مصدق ازہان سبیل، حافظ سید نصیر نے جناب عامر علی خان صاحب کی شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔ محمد صادق نے ان کی شوروم تشریف آوری پر جناب عامر علی خان سے اظہار تشکر کیا۔