محنت و جستجو نے ریاستی سطح کا کھلاڑی بنادیا

   

جناب عامر علی خاں کی ذرہ نوازی اور رہنمائی پر بودھن کے اسپورٹس مین محمد علی کا اظہار تشکر

بودھن ۔ بودھن کے ایک چھوٹے موضع آمدہ پور (Amadapur) سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس مین محمد علی کی کھیل کود میں دلچسپی اور محنت و جستجو نے آج انہیں ریاستی سطح کے کھلاڑیوں کی صف میں لاکھڑادیا، محمد علی نے بتایا کہ عادل آباد کے قریب واقع گائتری وائرفال کو عبور کرنے آئندہ ماہ منعقد ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینے ان کا انتخاب عمل میں آیا، محمد علی نے اسٹیٹ اسپورٹ اتھارٹی چیرمین وینکٹیشورریڈی سے انہیں موقع فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ جناب علی بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے چنندہ 200 کھلاڑی ان مقابلوں میں حصہ لیں گے جن میں سے بہترین مظاہرہ کرنے والے تین کھلاڑیوںکو قومی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں شرکت کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ محمد علی نے بتایا کہ نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں صاحب کی ذرہ نوازی کے باعث مجھے باضابطہ نہ صرف کھیل کود میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا بلکہ میری رہنمائی اور تربیت کے ساتھ ہی ساتھ میری بے روزگاری کے مسئلہ کو حل کرنے میں بھی جناب عامر علی خاں صاحب کا میرے افراد خاندان کو مکمل تعاون حاصل ہے۔