نظام آباد میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس سے کلکٹر نارائن ریڈی کا خطاب
نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج پرگتی بھون میں محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے اراضیات اور غیر مجاز قبضہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ضلع کلکٹر نے غیر مجاز قبضوں پر ریونیو اور پولیس عہدیداروں کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ ایس آر ایس پی یا ڈیویژن پراجیکٹوں کے علاوہ سرکاری اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ کسی بھی مقام پر غیر مجاز قبضہ کئے گئے ہیں تو اسے ریونیو ، پولیس سروے ، ایریگیشن عہدیدار ان قبضوں کو برخواست کریں ۔ نظام ساگر کنال کے ناگارام ، ارسہ پلی کے علاقوں میں کنال پر کئے گئے قبضوں کو برخواست کریں اور حکومت کے احکامات کے مطابق عمل آوری کریں ۔ لکشمی کنال ، کاکتیہ کنال کے اراضیات کے تحفظ کیلئے آبپاشی کے عہدیدار اقدامات کریں اور اس کے تحفظ کیلئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے قبضہ ہونے کی صورت میں ان کیخلاف قواعد کے مطابق کارروائی کریں ناگارام سے ہوتے ہوئے نظام ساگر کنال گذر رہی ہے اور اس کنال کو کالیشورم پراجیکٹ سے پانی حاصل کیلئے منچپہ ریزرویر سے پانی کی سربراہی کیلئے نظام ساگر کنال کی مقدار میں اضافہ کریں تاکہ رورل حلقہ کے منڈلوں کو آبی سہولتیں حاصل ہوسکے ۔ سروے کرتے ہوئے حد بندی کریں اور منڈل ، ڈیویژن سطح پر ٹیموں کو تشکیل دیں پیر تک منصوبہ بندی کرتے ہوئے ٹیموں کو قطعیت دیں اور قواعد کے مطابق اقدامات کریں اس اجلاس میں اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر ، ایس آر ایس پی کے ایس ای شنکر ، میونسپل کمشنر جتیش پاٹل ، ریونیو ، آبپاشی کے عہدیدار کے علاوہ اے سی پیز نظام آباد ، آرمور بھی موجود تھے ۔