محکمہ آبکاری کا دھاوا

   

یلاریڈی /11 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل گندھاری کے درگم علاقہ میں محکمہ آبکاری ٹاسک فورس سرکل انسپکٹر مسٹر سائنا کی نگرانی میں عہدیداروں نے دھاوا کیا ۔ اس دھاوے میں ایک مکان میں پوشیدہ اس کی پانچ لیٹر دیسی شراب ضبط کرلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق درگم علاقہ کے گبر سنگھ نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ اس موقع پر آبکاری محکمہ عملہ میں مسٹر چندرا شیکھر مسٹر دیوی سنگھ ، مسٹر سریکانت ریڈی ، مسٹر سنگیا ، شریمتی سریتا موجود تھے ۔