محکمہ اساتذہ میں 25 ہزار جائیدادیں تقرر طلب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ تلنگانہ محکمہ تعلیم میں 25ہزار اساتذہ کے تقررات کئے جانے ہیں جو مخلوعہ ہیں کہا جا رہاہے کہ یہ جائیدادیں اموات‘ وظیفہ پر سبکدوشی اور ترقی کے بعد دوسرے تقررات نہ ہونے سے مخلوعہ ہیں ان پر تقررات سے قبل موجودہ اساتذہ کو ترقیات کی فراہمی کے علاوہ اگر کوئی زیادہ ذمہ داری اداکر رہے ہیں تو انہیں مستقل ملازمت کی جگہ واپس کرنے کے بعد ہی یہ تفصیلات حکومت کو روانہ کی جائیں گی۔بتایاجاتا ہے کہ تفصیلات میں تمام زبانوں کے پنڈت کے علاوہ مضامین کے اساتذہ کے علاوہ پی ای ٹی جائیدادوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ فہرست تیار کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق تقررات کے فیصلہ کے بعد تلنگانہ میں مخلوعہ جائیدادو ںکا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ محکمہ تعلیم کی جانب سے جن اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جانا ہے اور جن اساتذہ کو اپ گریڈکیا جانا ہے اس کی بھی فہرست تیار کی جانے لگی ہے تاکہ اپ گریڈ کئے جانے کے بعد خالی ہونے والی جائیدادوں کی تفصیلات بھی حکومت کو روانہ کی جاسکے۔ حکومت سے اعلامیہ کی اجرائی سے قبل عہدیداروں نے تمام جائیدادوں کے ساتھ غیر تدریسی عملہ کے تقررات کیلئے بھی تفصیلات حکومت کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تمام مخلوعہ جائیدادوں کو پر کیا جاسکے ۔