محکمہ اطلاعات کے ملازمین کیلئےڈینٹل کیمپ کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔20۔ جولائی (سیاست نیوز) محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ملازمین کیلئے سری بالاجی ڈینٹل کالج کی جانب سے ڈینٹل کیمپ منعقد کیا گیا ۔ ڈاکٹر ہریتا کی نگرانی میں بالاجی ڈینٹل کالج معین آباد کے ڈاکٹرس نے کیمپ میں ملازمین کا معائنہ کیا ۔ ڈائرکٹر انفارمیشن ڈی راج مولی نے کہا کہ امراض سے بچاؤ کے لئے ہر کسی کو صحت و صفائی کا خیال رکھنا چاہئے ۔ ڈاکٹر ہریتا نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ دانتوں کی حفاظت اور دانتوںکی خرابی سے ہونے والے امراض کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو باقاعدگی کے ساتھ ڈینٹسٹ سے رجوع ہوکر معائنہ کرانا چاہئے ۔ انہوں نے دانتوں کے تحفظ اور ان کی صفائی کے سلسلہ میں محکمہ اطلاعات کے ملازمین کی رہنمائی کی ۔ ڈاکٹرس کی ٹیم نے تمام ملازمین کا معائنہ کیا اور ضروری علاج کی تجویز پیش کی۔ چیف انفارمیشن انجنیئرنگ بی رادھا کشن ، سکریٹری میڈیا اکیڈیمی ایم وینکٹیشور راؤ ڈپٹی ڈائرکٹرس ایس اے ہاشمی ، سی راجہ ریڈی ، جی پرساد راؤ اور دوسرے موجود تھے۔ر