حیدرآباد۔/4ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے 12 ستمبر 2022 کو اسسٹنٹ انجینئر، میونسپل اسسٹنٹ انجینئر، ٹیکنیکل آفیسر، جونیر ٹیکنیکل آفیسرس اور بلڈنگ سوپر وائزر کے عہدوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا تھا۔ مختلف انجینئرنگ ڈپارٹمنٹس میں مذکورہ عہدوں پر تقررات کے سلسلہ میں کمیشن کو الیکٹریکل میں 13820 جبکہ میکانیکل میں 11198 درخواستیں موصول ہوئیں۔ امیدواروں کیلئے 20 اکٹوبر 2023 کو اسسٹنٹ انجینئر الیکٹریکل جبکہ 26 اکٹوبر کو اسسٹنٹ انجینئر میکانیکل کے عہدوں کیلئے تحریری امتحانات منعقد کئے گئے۔ 22 اکٹوبر اور 28 نومبر 2024 کو الیکٹریکل امیدواروں کے اسنادات کی جانچ کی گئی جبکہ میکانیکل امیدواروں کی اسنادات کی جانچ 23 اکٹوبر تا 28 نومبر 2024 مکمل کی گئی۔ اسنادات کی جانچ اور دیگر امور کی تکمیل کے بعد کمیشن نے الیکٹریکل کیلئے 50 اور میکانیکل کیلئے 97 امیدواروں کا عبوری طور پر انتخاب 2 ڈسمبر کو مکمل کیا ہے۔ امیدوار تفصیلات کیلئے کمیشن کی ویب سائیٹ https://www.tspsc.gov.in کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔1