واشنگٹن، 10 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ان کی (ٹرمپ) اور روس کی ملی بھگت کو لے کر محکمہ انصاف کے انسپکٹر جنرل کی جانچ رپورٹ کو امید سے زیادہ خراب قرار دیا ہے ۔ ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا‘‘یہ ناقابل اعتماد ہے ، جتنا میں نے کبھی سوچا نہیں تھا، اس سے زیادہ خراب ہے ’’۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی کی تحقیقات انہیں شکست دینے کی کوشش ہے ، بعد میں وہ اس پر مزید پریس کانفرنس کریں گے ۔