محکمہ انکم ٹیکس سے جلد ہی نئے ای فائلنگ پورٹل کی اجرائی

   

حیدرآباد۔ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے جلدی ہی ایک نیا ای فائلنگ ویب پورٹل ٹیکس دہندگان کیلئے جاری کیا جائیگا ۔ اس کے ذریعہ معمول کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے کا عمل بہت سہل ہوجائیگا اور اس میں مشکلات نہیں ہونگی ۔ وزارت فینانس کے مطابق موجودہ ویب پورٹل یکم تا 6 جون بند رکھا جائیگا ۔ 7 جون تک نیا ای فائلنگ ویب پورٹل ٹیکس دہندگان کیلئے کارکرد بنادیا جائیگا ۔ اس سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے احکام جاری کردئے گئے ہیں۔ یہ پورٹل

www.incomtaxindiaefiling.gov.in

کے علاوہ

www.incomtax.gov.in

کے تحت کام کریگا اور اس کو 7 جون تک کارکرد بنانے تیاریاں جاری ہیں۔