محکمہ اکسائز کے انفورسمنٹ ونگ عملہ کو ہتھیاروں کی تربیت کا فیصلہ

   

منشیات کے خلاف کارروائیوں میں مدد مل سکتی ہے ۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اقدام
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) : ریاستی ٹاسک فورس ( ایس ٹی ایف ) اور محکمہ اکسائز کے انفورسمنٹ ونگ کی ضلعی ٹاسک فورس ( ڈی ٹی ایف ) کے ارکان شرپسندوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کو مضبوط بنانے جلد ہی ہتھیاروں کی تین ماہ کی تربیت سے گزریں گے ۔ حکومت نے چھاپوں اور منشیات کے مجرموں کی گرفتاری کے دوران چیالنجس کا جائزہ لینے کے بعد انفورسمنٹ ٹیموں کو مسلح کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ایک اجلاس میں سینئیر افسران نے گانجہ ، منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء سے نمٹنے میں انفورسمنٹ ونگ کے رول کا تجزیہ کیا اور پر تشدد حالات سے نمٹنے عملے کو بہتر طریقے سے مسلح کرنے ہتھیاروں کی تربیت فراہم کرنے کا عزم کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ محکموں داخلہ اور تلنگانہ پولیس کو ٹریننگ کرنے کہا گیا ہے ۔ جس میں ہنگامی حالات میں ردعمل اور ہتھیاروں سے نمٹنے کا احاطہ کیا جائے گا ۔ منتخب ایس ٹی ایف اور ڈی ٹی ایف عملہ بشمول نوجوان اور فعال اہلکار تلنگانہ پولیس اکیڈیمی اور انٹلی جنس سیکوریٹی ونگ میں تربیت سے گزریں گے ۔ فی الحال ایس ٹی ایف کے تقریبا 40 ارکان ہیں جن میں ڈی ایس پی ، انسپکٹر ، سب انسپکٹر اور انفورسمنٹ عملہ شامل ہیں ۔ ضلعی سطح پر ڈی ایس پیز ، انسپکٹرس اور سب انسپکٹرس کی قیادت میں ڈی ٹی ایف ٹیمیں نفاذ کی ذمہ داریاں نبھاتی ہیں ۔ کئی واقعات میں بدنام زمانہ مجرم گرفتاری سے بچنے چھاپوں کے دوران جوابی کارروائی کرتے ہیں اگر ایس ٹی ایف عملے کو ہتھیاروں کی تربیت دی جائے تو روک تھام ممکن ہوگا اور شرپسندوں کو پکڑنے اور گرفتار کرنے میں معاون ہوگا ۔ حالیہ کارروائیاں جو 5 ستمبر کو ایکسائز ونگ نے ایک شخص کو گرفتار کر کے 1.5 لاکھ روپئے مالیتی شراب کو ضبط کرلیا ۔ 5 ستمبر کو افضل گنج اور اپل میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا جو گانجہ اور کالا گڑ فروخت کررہے تھے ۔ 6 ستمبر کو حیات نگر میں غیر قانونی شراب کی بوتلوں کو ضبط کیا گیا ۔ 7 ستمبر کو 23 گرام کوکین جس کی مالیت 3 لاکھ کو ضبط کیا گیا ۔ 8 ستمبر کو گانجہ اوڈشیہ سے حیدرآباد منتقلی کے دوران گرفتار کیا گیا ۔ 9 ستمبر کو شمس آباد میں گانجہ ضبط کیا گیا ۔۔ ش